رازداری کی سیٹنگز

ہم کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز اِستعمال کرتے ہیں تاکہ آپ اِس ویب‌سائٹ کو آسانی سے اِستعمال کر سکیں۔ کچھ کوکیز ضروری ہیں تاکہ ہماری ویب‌سائٹ صحیح طرح سے کام کرے اِس لیے اِنہیں مسترد نہیں کِیا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ ایسے کوکیز کو قبول یا مسترد کر سکتے ہیں جنہیں ہم صرف آپ کی سہولت کے لیے اِستعمال کرتے ہیں۔ اِن معلومات کو کبھی بیچا نہیں جائے گا اور اِنہیں اِشتہاربازی کے لیے اِستعمال نہیں کِیا جائے گا۔ مزید معلومات کے لیے اِس لنک کو دیکھیں:‏ کوکیز اور اِس جیسی ٹیکنالوجیز کے اِستعمال کے سلسلے میں عالم گیر پالیسی۔ سیٹنگز کو اپنی ترجیحات کے مطابق ترتیب دینے کے لیے اِس لنک پر جائیں:‏ رازداری کی سیٹنگز۔

مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ

اہم نکتوں کی دُہرائی کریں

اہم نکتوں کی دُہرائی کریں

کیا کبھی کبھار آپ کو وہ باتیں یاد رکھنا مشکل لگتا ہے جن کا آپ نے مطالعہ کِیا ہوتا ہے؟ کبھی نہ کبھی ہم سب کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ لیکن کیا چیز اُن باتوں کو یاد رکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں؟ اہم نکتوں کی دُہرائی کرنا۔‏

جب ہم مطالعہ کر رہے ہوتے ہیں تو بیچ بیچ میں تھوڑی دیر کے لیے رُک کر اہم باتوں کے بارے میں سوچ بچار کریں۔ ایسا ہی کچھ پولُس رسول نے اُن بہن بھائیوں سے کرنے کے لیے کہا جو اُن کا خط پڑھ رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏سب سے اہم بات یہ ہے۔“‏ (‏عبر 8:‏1‏)‏ اِس طرح پولُس نے بہن بھائیوں کی یہ سمجھنے میں مدد کی کہ اُن کی بات کا کیا مطلب ہے اور جو کچھ بھی اُنہوں نے کہا، اُس کا تعلق اُس موضوع سے کیسے ہے جس پر وہ بات کر رہے تھے۔‏

مطالعہ کرنے کے آخر پر آپ دس منٹ اُن اہم باتوں پر سوچ بچار کرنے کے لیے رکھ سکتے ہیں جن کا آپ نے مطالعہ کِیا ہے۔ اگر آپ کو اہم باتیں یاد نہیں آتیں تو پھر سے ذیلی عنوان دیکھیں یا پھر اُس جملے کو پڑھیں جو موضوع کو نمایاں کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔ یہ عام طور پر ہر پیراگراف کا پہلا جملہ ہوتا ہے۔ اِس طرح آپ اہم باتوں کو یاد رکھ پائیں گے۔ اگر آپ نے کوئی نئی بات سیکھی ہے تو اِسے اپنے لفظوں میں بتانے کی کوشش کریں۔ جب آپ اہم نکتوں کی دُہرائی کریں گے تو نہ صرف آپ اِنہیں اچھی طرح یاد رکھ پائیں گے بلکہ یہ بھی دیکھ پائیں گے کہ یہ معلومات آپ کے کام کیسے آ سکتی ہے۔‏