پاک کلام سے سنہری باتیں | عاموس 1-9
”[یہوواہ] کے طالب ہو اور زندہ رہو“
5:6، 14، 15
یہوواہ کے طالب ہونے کا کیا مطلب ہے؟
اِس کا مطلب ہے کہ ہم یہوواہ خدا کے بارے میں علم حاصل کرتے رہیں اور اُس کے معیاروں کے مطابق زندگی گزارتے رہیں۔
جب بنیاِسرائیل یہوواہ کے طالب نہیں رہے تو کیا ہوا؟
اُنہوں نے ”بدی سے عداوت اور نیکی سے محبت“ رکھنا چھوڑ دیا۔
اُنہوں نے اپنی خوشی کو ترجیح دی۔
اُنہوں نے یہوواہ خدا کی ہدایات کو نظرانداز کِیا۔
یہوواہ خدا نے ہمیں کون سی سہولتیں فراہم کی ہیں تاکہ ہم اُس کے طالب ہوں؟