مسیحیوں کے طور پر زندگی
”آخری زمانے“ کے آخری حصے میں تیار رہیں
ہم ”آخری زمانے“کے آخری حصے میں رہ رہے ہیں۔ اِس لیے ہم یہ توقع کر سکتے ہیں کہ مشکلیں دن بہدن بڑھتی جائیں گی۔ (2-تیم 3:1؛ ”ترجمہ نئی دُنیا“ کے آنلائن مطالعے کے ایڈیشن میں متی 24:8 پر اِضافی معلومات) جب یہوواہ کے بندوں پر کوئی آفت آتی ہے تو اُس کی تنظیم اُنہیں وقت پر ایسی ہدایتیں دیتی ہے جن سے اُن کی جان بچ سکے۔ اگر ہم ابھی تنظیم کی ہدایتوں کو مانتے ہوئے یہوواہ کے قریب رہیں گے اور آفتوں سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار رہیں گے تو ہم بچ پائیں گے۔—لُو 16:10۔
-
یہوواہ کے قریب رہیں: باقاعدگی سے ایسے کام کریں جن سے آپ یہوواہ خدا کے قریب رہ سکتے ہیں۔ مختلف طریقوں سے مُنادی کرنا سیکھیں۔ اگر آپ وقتی طور پر کلیسیا کے بہن بھائیوں سے دُور ہو جائیں تو گھبرائیں نہیں۔ (یسع30:15) یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کبھی آپ سے دُور نہیں ہوتے۔—اوڈی ص. 176 پ. 15-17
-
آفتوں سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیار رہیں: ہر گھرانے کو چاہیے کہ وہ ایمرجنسی بیگ کے علاوہ اپنے پاس کھانا، پانی، دوائیاں اور اِسی طرح کی دوسری چیزوں کو مناسب مقدار میں محفوظ کر کے رکھے تاکہ اگر اُسے تھوڑے لمبے عرصے کے لیے ایک جگہ بند ہو کر رہنا پڑے تو اُسے پریشانی نہ ہو۔—امثا 22:3؛ جی17.5 ص. 4، 6
ویڈیو ”کیا آپ قدرتی آفتوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟“ کو دیکھیں اور پھر نیچے دیے گئے سوالوں کے جواب دیں:
-
ہم کسی آفت کے آنے سے پہلے ہی یہوواہ کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط کیسے کر سکتے ہیں؟
-
یہ کیوں اہم ہے کہ ہم:
-
کلیسیا کے بزرگوں سے رابطے میں رہیں؟
-
ایمرجنسی بیگ تیار کر کے رکھیں؟
-
پہلے سے سوچیں کہ ہمارے علاقے میں کون کون سی آفتیں آ سکتی ہیں اور اِن کے آنے پر ہم کیا کیا کر سکتے ہیں؟
-
-
ہم کن تین طریقوں سے آفت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں؟
خود سے پوچھیں: ”مَیں نے آفتوں کے لیے تیار رہنے کے سلسلے میں کرونا وائرس کی وبا سے کیا سیکھا ہے؟“