مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اپنے علاقے میں سب لوگوں کو پاک کلام کا پیغام سنائیں

گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏اپنے علاقے میں سب لوگوں کو پاک کلام کا پیغام سنائیں

یہ مہارت پیدا کرنا ضروری کیوں ہے؟‏ زکریاہ نبی نے پیش‌گوئی کی کہ فرق فرق زبانیں بولنے والے لوگ پاک کلام کے پیغام کو قبول کریں گے۔‏ (‏زک 8:‏23‏)‏ لیکن اُنہیں یہ پیغام کون سنائے گا؟‏ (‏روم 10:‏13-‏15‏)‏ یہ اعزاز ہمیں حاصل ہے اور ہماری ذمےداری ہے کہ ہم اپنے علاقے میں سب لوگوں کو پاک کلام کا پیغام سنائیں۔‏‏—‏اوڈی ص.‏ 84،‏ پ.‏ 10،‏ 11۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • تیاری کریں۔‏ کیا آپ کو مُنادی کے دوران کوئی اَور زبان بولنے والے لوگ ملتے ہیں؟‏ اِس صورت میں آپ JW Language ایپ کی مدد سے اُن کی زبان میں ایک سادہ سی پیشکش تیار کر سکتے ہیں یا اپنے موبائل یا ٹیبلٹ پر اُنہیں دِکھا سکتے ہیں کہ وہ jw.org پر اپنی زبان میں معلومات کیسے دیکھ سکتے ہیں۔‏

  • چوکس رہیں۔‏ گھر گھر مُنادی کے دوران دوسروں کو گواہی دینے کے کسی بھی موقعے کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔‏ گھر کے باہر بیٹھے لوگوں یا گلی میں آتے جاتے لوگوں سے بھی بات کریں۔‏ اگر آپ عوامی جگہوں پر گواہی دے رہے ہیں تو اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کا مقصد لوگوں کو گواہی دینا ہے۔‏

  • کوشش کرتے رہیں۔‏ جب آپ کسی علاقے میں مُنادی کرتے ہیں تو وہاں کے تمام رہائشیوں سے ملاقات کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔‏ اِس دوران جو لوگ گھر پر نہیں ملتے،‏ اُن سے دن کے کسی اَور وقت یا ہفتے کے کسی اَور دن ملنے کی کوشش کریں۔‏ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کو کچھ صاحبِ‌خانہ سے خط یا فون کے ذریعے رابطہ کرنا پڑے یا پھر اُن سے اُس وقت ملنا پڑے جب آپ گلیوں یا بازاروں میں مُنادی کر رہے ہوں۔‏

  • دلچسپی بڑھانے کی کوشش کریں۔‏ جب کوئی شخص پاک کلام کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو جلد از جلد اُس سے واپسی ملاقات کریں۔‏ اگر وہ کوئی اَور زبان بولتا ہے تو کسی ایسے مبشر کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں جو اُسے اُس کی زبان میں پاک کلام کی تعلیم دے سکے۔‏ اُس وقت تک اُس شخص کے پاس جاتے رہیں جب تک وہ مبشر اُس سے رابطہ نہ کر لے جو اُس کی زبان جانتا ہے۔‏‏—‏اوڈی ص.‏ 94،‏ پ.‏ 39،‏ 40۔‏

ویڈیو ‏”PREACHING IN “‎THE MOST DISTANT PART OF THE EARTH‎ کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • بہن بھائیوں نے دُوردراز علاقوں تک پاک کلام کا پیغام لے جانے کے لیے کون سی تیاریاں کیں؟‏ (‏1-‏کُر 9:‏22،‏ 23‏)‏

  • اُنہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟‏

  • اُنہیں کون سے اچھے نتائج حاصل ہوئے؟‏

  • آپ اپنے علاقے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پاک کلام کا پیغام پہنچانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏